حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلز، ریستوران مالکان کو بھاری جرمانے

حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلز، ریستوران مالکان کو بھاری جرمانے

  

ملتان( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے مظفرگڑھ روڈ پر الحسیب ہوٹل،مشترکہ بوستان ہوٹل،جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واقع سردار ریسٹورینٹ،مشتاق ڈرنک(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کارنر،خانیوال روڈ پرواقع خٹک ہوٹل،ریلوے روڈ شجاع آباد میں واقع قریشی ڈھابہ،ریلوے اسٹیشن شجاع آباد میں واقع ندیم ریلوے کینٹین اور ناگ شاہ چوک پرواقع بلوچ ٹیسٹی ہوٹل،کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعاد والی اشیاء کے استعمال،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلا ہونے،کچرادان کے کھلاہونے،پروڈکشن ایریامیں واش روم کی موجودگی،پروسیسنگ ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،غیر معیاری رنگ کے استعمال،گندے فریزرز،گندے اور بدبودارماحول کی وجہ سے بھاری تعداد میں جرمانے کیے۔مزید براں ملتان کے مختلف علاقوں حامد پور چوک پر الخیر ہوٹل،الریاض ہوٹل،حسانی عوامی ہوٹل،نادرن بائی پاس چوک پرواقع کیفے ناصر ہوٹل،الملتان سپر سٹور،شفیق ہوٹل،مظفر گڑھ روڈ پرواقع اسد ہوٹل،فیکٹری ہوٹل،رانا بدرالاسلام ہوٹل،بلوچ ہوٹل چھپر ہوٹل،ظہور ہوٹل،کوئٹہ لورالائی ہوٹل،وزیرستان بابا ہوٹل،لاری اڈا شجاع آباد میں واقع حیدری ڈھابہ،خان پان شاپ،اشرف ڈرنک کارنر،راجپوت ڈرنک کارنر،نیو سندھی چکن بریانی،خانیوال روڈ پرواقع بلال ٹریول کینٹین،شالیمار ٹک شاپ،ڈائیووکینٹین،فیصل موورز کی کینٹین،سی مارٹ فیصل موورز کینٹینوں کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں میں عزیز آباد میں این این واٹر پلانٹ،کالونی نمبر 1نزد امام بارگاہ پر واقع عوامی پلاؤ پروڈکشن یونٹ،مکی چوک روڈ پرواقع ماما بھانجابیکرز،لاری اڈا ریلوے روڈ پرواقع داتا ڈرنک کارنر اینڈ پان شاپ،اسامہ ٹی سٹال،اور عامر نوید ڈرنک کارنر پر ایکسپائر کولڈڈرنکس اور پاپولر ڈرنک کارنر پر 40پیکٹ گٹکا موقع پر تلف کیے گئے۔علاوہ ازیں لاہور موڑ پرواقع علی ڈرنک کارنراینڈ ایزی لوڈ،ممتاز سوئیٹس اینڈ سموسہ کارنر(آؤٹ لیٹ اینڈ پروڈکشن یونٹ)پر 15کلو مضر صحت شیرہ،لاری اڈا حسینی چوک کچا کھو پرواقع الحیدر سوئیٹس اینڈ بیکرزپر 50گرام پیکٹ ایکسپائر ادرک پاؤڈر کو تلف کیا گیااور اصلاحی ہدایات جاری کیے گئے۔ضلع وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریلوے اسٹیشن وہاڑی پر طاہر ریسٹورینٹ،باباڈھولن ہوٹل،ریلوے اسٹیشن کی مختلف سٹورز کو وزٹ کیا گیا،علاوہ ازیں لاری اڈا وہاڑی میں واقع خورشیدپان شاپ اینڈ ٹی سٹال،مقبول ٹی سٹال اینڈڈرنک کارنر پرکاروائی کرتے ہوئے گٹکا اور بغیر تاریخ کے جوسزضائع کرائے اور انہیں دوبارہ ایسی چیزیں نہ رکھنے کے حوالے سے حتمی نوٹس جاری کیے گئے۔مزید براں لاری اڈا بورے والا میں کاروائی کرتے ہوئے الغوثیہ ہوٹل،ریاض پان شاپ،اشفاق برگر اینڈ شوارما پوائنٹ،پاکستان ہوٹل،طلحہ سپر سٹور اینڈ ڈرنک کارنر،گجر ٹی سٹال،لائل پوری ہوٹل،اور ریاض پا ن شاپ سے ملنے والا گٹکا تلف کر تے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -