چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی کی ملاقات‘ جامعہ کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی کی ملاقات‘ جامعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر.(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ڈاکٹر طاہر امین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں یونیورسٹی کے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی. ملاقات میں یہ طے پا یا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ کے مطابق لاہور کیمپس کی مد میں ہونے والے اخراجات کے بقایا جات ادا کرے گا.ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مزید پانچ کروڑ روپے دینے کی منظوری بھی دی ہے. اس سلسلہ میں ایک کروڑ روپے کی رقم پہلے دی جا چکی ہے . واضح رہے کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نبیل احمد اعوان نے بھی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادکو درخواست کی تھی کہ بہاء الدین زکریایونیوسٹی کو لاہور کیمپس کے اخراجات کے لیے گرانٹ دی جائے .وائس چانسلر نے ستمبر میں ہونے والی ایچ ای سی کی تقریبات کی تفصیل سے بھی چیئر مین ایچ ای سی کو آگاہ کیا.
ملاقات