انٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران،اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری

انٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران،اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس دینے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران اور اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے اس الاؤنس کو انٹی کرپشن الاؤنس(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کا نام دیا گیا ہے ۔اس کا اطلاق 30جون 2017ء سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ماہانہ 60ہزار روپے ،ڈائریکٹرز کو ماہانہ 50ہزار روپے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کو ماہانہ 40ہزار روپے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انوسٹی گیشن کو ماہانہ 30ہزار روپے ،سٹینو گرافر کو ماہانہ20ہزار روپے،سینئر کلرک کو ماہانہ 15ہزارروپے ،جونیئر کلرکس کو ماہانہ 12ہزار روپے۔جبکہ گریڈ9کے اہلکارکو10ہزارروپے،گریڈ7کے اہلکار کو 8ہزار روپے،گریڈ5کے اہلکارکو ماہانہ 6ہزار روپے ،گریڈ 4کے اہلکار کو ماہانہ 6ہزار روپے جبکہ نائب قاصد،چوکیدار اور مالی کو ماہانہ 5ہزار روپے خصوصی الاؤنس دیا جائے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انٹی کرپشن کے اہلکاروں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ کو اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد گریڈ 1سے گریڈ20تک1727 اسامیوں پر ماہانہ 2کروڑ25لاکھ91ہزار روپے خصوصی الاؤنس کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے۔