سپریم کورٹ نے بتادیا میاں صاحب کو کیوں نکالا گیا: شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ نے بتادیا میاں صاحب کو کیوں نکالا گیا: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیو ز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ممبر نیشنل اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلہ نے احتساب کے عمل کو نئی جدد دی ہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
آج سپریم کورٹ نے عوام کو بتایا کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا گیا۔ سپریم کورٹ میں ن لیگ کی ٹیم کوئی نیا نقطہ نہ پیش کرسکی۔ حدیبیہ پیپر مل کے ریفرنس کے آغاز سے احتساب کی کہانی مکمل ہوجائیگی۔ خورشید شاہ کو ہٹانے کا شوق نہیں ہے بلکہ مک مکا کا خوف سے پی پی اور ن لیگ کے مک مکا کو منتقی انجام تک پنچانے کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو قائل کررہے ہیں۔ احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے شاہ صاحب کی تبدیلی نا گیزیر ہے۔ ایان علی ہو یا ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی۔ پی پی ن لیگ کے مک مکا کی عملی تصویر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز NA-150 کے پی ٹی آئی فیملی ممبر ایس ایم کیو ٹیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنے والہ وقت بتائے گا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ غلط ہے یا صحیح ۔ آئین نے مطابق مردم شماری ہر دس سال بعد ہونی چاہیے جسکی بنیاد پر ملک میں حلقہ بندی اور وسائل کی تقسیم ہوتی ہے۔ مردم شاماری ہوچکی ہے ضرورت اس امر کی ہے آئین کے مطابق نئی حلقہ بندیاں تشکیل دی جائیں ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر پارٹی الیکشن کو شفاف بنانے اور نظریاتی کارکنوں کے آگے لانے کیلئے ملک بھر عمران خان کے پیغام کو آگے لے کر جائیں گے۔ کیونکہ پارٹی دھن اور دولت کی بنیاد نہیں بلکہ نظریہ کی بنیاد پر چلتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے پی کے میں اپنا گھر بنا چکی ہے۔ تحریک انصاف کا اگلا ٹارگٹ سندھ ہے جہاں ہم اپنا قدم جما رہے ہیں۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، رانا عبدالجبار ، میاں جمیل، اعجاز جنجوعہ ، خالد جاوید وڑائچ، شیخ سلمان نعیم، حاجی طارق بھٹہ و دیگر نے شرکت کی۔