ٹریفک حادثات، 4سالہ بچی، خاتون سمیت 5افراد جاں بحق
ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد، پپلی، چشتیاں، اوچشریف (وقائع نگار، نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی اور خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے مخالفین کے تشدد کا شکار شخص دم توڑ گیا تفصیل کیمطابق خواجہ غریب نواز (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
وہاڑی روڈ کا رہائشی 14 سالہ کاشف گلزار اپنی 4 سالہ بہن نور فاطمہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چونگی نمبر 14 فلائی اوور پر گورنمنٹ کامرس کالج کی بس نے ٹکر مار دی جبکہ نتیجہ میں 4 سالہ نور فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکا بھائی کاشف گلزار شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے پولیس نے بچی کی نعش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے بس قبضہ میں لے لی اور ڈرائیور اشتیاق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے علاوہ ازیں بہاولپور سکھا کے قریب تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے 60 سالہ موٹر سائیکل سوار خدا بخش جاں بحق ہوگیا۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پُل14کے قریب چاہ درکھان والا ملتان وہاڑی روڈ پر تیزرفتار کار اور 2موٹر سائیکلوں کے مابین خوفناک تصادم ہوگیا،خوفناک تصاد م کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ایک20سالہ نوجوان محمد فیصل ولد محمد نواز سکنہ ناگ شاہ چوک ملتان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ موٹر سائیکل سوار ساتھی شعبان ولد محمدرمضان سکنہ 6ٹی مخدوم رشید ملتان جبکہ دیگر 2نامعلوم نوجوان بھی شدید زخمی ہوئے،شدید زخمیوں کوریسکیو1122کی طرف سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ جہانیاں موقع پر پہنچ گئی،پولیس کی طرف سے جاں بحق شخص کی میت تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا گیا پپلی سے نمائندہ خصوصی کیمطابق پپلی کے رہائشی میاں بیوی عبدالحکیم اپنے رشتے داروں کے گھر فاتحہ خوانی کر کے واپس اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ خانیوال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو اور ٹیک کرتے ہو ئے سامنے سے آتی ہوئی موٹر سائکل سے ٹکرا گئے ،عقب سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی خاتوں کے اوپر چڑھ گئی جسکی وجہ سے پٹھانی مائی موقع پر جا بحق ہوگئی چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موضع میر بلوچ میں جھگڑے کی بناء پر تین افراد محمد انور ، محمد مظہر اور فضل نے اپنے مخالف شخص محمد فاروق ولد محمد نواز کو آہنی سریے مارنے کے بعد ٹریکٹر سے کچل ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ اوچشریف سے نامہ نگار کیمطابق تحصیل علی پورکے موضع پکہ نائچ کے رہائشی وسیم عباس 17سالہ موٹر سائیکل نمبری MHN-3316پر سوارہو کر اوچشریف سے واپس اپنے گھر علی پور جارہا تھاکہ قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ ہیڈ پنجند کے مقام پرکراچی سے آنے والے تیز رفتار ٹریلرنمبری LXC-3611نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔جس سے موٹر سائیکل سوار وسیم عباس موقع پر جابحق ہو گیا ۔وقوع کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس نلکاآڈا ہیڈپنجند نے موقع پر پہنچ ٹریلر موٹر سائیکل اور نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے ۔