’’روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک‘‘ شہر شہر احتجاج

’’روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بھٹہ پور، پیر جہانیاں، بستی ملوک ، حاصل پور، کہروڑ پکا، ہارون آباد، جھوک اترا، ڈہرکی (سٹی رپورٹر، نمائندگان) روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری گزشتہ وز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں آل(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پاکستان مسلم لیگ (سٹی ) کے زیراہتمام روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اے پی ایم ایل کے سٹی جنرل سیکریٹری ملک محسن بھٹہ نے کی مظاہرین نے اس موقع پر پاک فوج اور قائد پرویز مشرف کے حق میں اور برما حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکی دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کی اس موقع پر دیگر کارکنان عباس شاہ، مختار سومرو، چوہدری مدثر جمال ایڈووکیٹ، ملک ساجد، ملک مدثر زمان، ملک شوکت، ملک جواد کمبوہ، محمد یوسف، محمد اعجاز،اللہ وسایا ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک محسن بھٹہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ ، او آئی سی، اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا میں بے گناہ مسلمانوں پر ہو نے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں اور برما حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کو فوری طور پر شہریت دے۔ پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانپور بگا شیر میں برما ،روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے جمعہ کی نماز کے بعد پرامن احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت ضلعی امن کمیٹی مظفر گڑھ کے رکن رانا افضل نے کی۔ریلی میں جمیعت علماء اسلام یو ۔سی خانپور بگا شیر کے صدر مولانا آصف شاہ،مولانا مفتی محمد یحییٰ ،شیعہ علما کونسل پاکستان کے رکن مولانا اسماعیل،بلوچ ویلفئیر خانپور بگا شیر کے نائب صدر محمد اسماعیل نقشبندی،پریس کلب بگا شیر کی طرف سے سید اشفاق گیلانی،سید عابد عباس بخاری،ملک عبدالرشید تھہیم،راشد نواز سدوزئی،طاہر خان چانڈیہ،ملک عبدالحمید تھہیم،اعجاز بلوچ،شیخ گل محمد اور خانپور بگا شیر کے نوجوان ڈاکٹر فرحان گوہر،سیاسی سماجی رہنما رانا ادریس،مخدوم شاہد اقبال،فلک شیر گل نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔ریلی مین بازار خانپور بگا شیر سے شروع ہوئی اور بگا شیر پریس کلب سے ہوتی ہوئی مین اڈا خانپور بگا شیر پہنچی جہاں ڈاکٹر فرحان گوہر اور حاجی شوکت اپنے قافلوں کے ہمراہ شامل ہوئے۔ریلی ہزاروں افراد کی شرکت نے اپنے مسلمان روہنگیا بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک ہیں اور رہیں گے۔ریلی سے خطاب میں شیعہ علما کونسل کے رہنما مولانا اسماعیل نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم پر پاکستان حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی ملوک پریس کلب اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برما حکومت اور بدھ مت کے پیرو کاروں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران اور انجمن تاجران بستی ملوک کے عہدیداران سمیت تمام تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اس کے علاوہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان سمیت تما م مکاتب فکر کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی ریلی بستی ملوک رحمان پلازہ سے شروع ہوکر شہر سے ہوتی ہوئی واپس رحمان پلازہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق برما میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر ملک عبدالحمید ، ملک محمد نعیم ایڈووکیٹ، مولانا محمد احمد یار نقشبندی ، نوید احمد کاہلو، مولانا عظیم حاصل پوری،محمد اطہر معاذ اور دیگر نے کی احتجاجی ریلی غلہ منڈی سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک رضا میں پہنچ کر اختتام پذیرہوئی وہاں پر مقررین جماعت الدعوہ، جماعت اسلامی، جے یو آئی فے اور دیگر جماعتوں کے علماء اکرام نے خطاب کیا۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق روہنگیامسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ مولانا غلام محمد۔ برماکے مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کرداراداکرے۔ مفتی محمدامین۔جانوروں کے حقوق پر واویلا کرنے والے مسلمانوں کی نسل کشی پر کیوں خاموش ہیں۔قاری محمودالحسن۔ پاکستانی قیادت اور فوج روہنگیامسلمانوں کی دادرسی کرے۔ مولانا حبیب الرحمن مدنی۔ مسلم ممالک برماکے خلاف فوری ایکشن لیں۔ مولانا صہیب محمود۔ برمامیں جاری ظلم وبربریت نے چنگیزوہلاکو کی روحوں کو بھی شرمادیا۔ قاری محمداقبال۔ مسلم امہ آپس میں اتفاق واتحاد سے ہی کفریہ طاقتوں کا بھرپورمقابلہ کرسکتی ہیں۔مولانا منیراحمدریحان۔ آنگ سان سوچی سے نوبل انعام فوری واپس لیاجائے۔ مولانامحمد۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کہروڑپکاکے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہر ہ خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہروڑپکاکے امیرمولانا غلام محمدریحان نے کہاکہ روہنگیامسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ اس موقعہ پر جے یوآئی کے جنرل سیکرٹری محمدامیرساجد،مولانا محمودشریف نعمانی، قاری نذیراحمدنقشبندی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی کا آغازچوک بخاری سے ہوااور پریس کلب کہروڑپکا پر اختتام پذیرہوئی۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق صبح بر ما کے مسلمانوں کے حق میں تحر یک انصاف اور جما عت اسلامی نے مشتر کہ ریلینکا لی ۔ریلی میں دو نوں جما عتوں صدور۔ عہد یداران ۔ور کرز ۔اور کثیر تعداد میں لوک شا مل تھے ۔بر ما کے مسلمانوں کے میں نارے لگا ئے۔اور ان سے اظہار یکجہتی کی۔دونوں جما عتوں کے عہد اران نے خطاب کر تے ہو ئے سٹی صدر ملک خرم عباس اور نواب عر فان خان اورجماعت اسلا می کے نواب عمر حیات خان نے کہا کہ حکو مت وقت برما کے مسلمانوں کے حق میں اقدامات کی پا لیسی واضع کر ے اور مسلما نوں پر ظلم اور انکا قتل عام فو ر اً بند کر ائے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے ماطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راؤ شعیب احمد ،چوہدری معظم علی،راؤ مبشر ،احمد نواز چوہدری ،عثمان واہلہ و دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے ان مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف مظالم پر ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور بر ما کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سے امن کو نوبل پرائز کی واپسی پر بھی زور دیا گیا۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یو سی ہزارہ کے چیئر مین میاں شوکت فاروق جتوئی کی قیادت میں برما کے مسمانوں کے قتل عام کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز یو سی آفس ہزارہ سے ہو ا جو کہ بھٹہ کالونی سے ہوتے ہوئے جھوک موڑ پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں کے حق نعرے بازی کی اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میاں شوکت فاروق جتوئی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے اپنی فوج بھیجے اور جہاد کی اجازت دے معلاملہ کا سنجیندہ حل نکالا جائے۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی سنی تحریک کی طرف سے کی برما میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کرکے نسل کشی کرنے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنماء میاں محمد اسلم قادری، محمد حنیف سعیدی،غلام یاسین سونارو ، لطف اللہ بھٹو، چوہدری عبدالرزاقاور دیگر نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والے عالمی ادارے او آئی سی اور اقوام متحدہ کہاں ہیں مسلمانون کی نسل کشی پر انکی خاموشی پربہت بڑا سوالیہ نشان اور حیران کن بات ہے انہوں نے اسلامی ممالک اورعالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں ہونے والے قتل عام پر برما حکومت کے خلاف سختی سے نوٹس لے کر سفارتی تعلقات ختم کرکے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرایا جائے۔