کمبوڈیا، اریٹیریا ، کینیا اور سیر الیون پر امریکی ویزوں کے اجراء پر پابندی

کمبوڈیا، اریٹیریا ، کینیا اور سیر الیون پر امریکی ویزوں کے اجراء پر پابندی

  

واشنگٹن(اے این این) امریکی وزارت خارجہ نے مزید چار ممالک کمبوڈیا، اریٹیریا، کینیا اور سیرالیون کے شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ چاروں ممالک نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے بعض شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جنہیں واشنگٹن ڈی پورٹ کرنا چاہتا ہے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے دنیا بھر میں امریکی قونصل خانوں کو ای میل پیغام ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ ممالک اپنے غیر قانونی مہاجرین کی واپسی قبول نہیں کرتے تو ان کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی ویزے/پابندی

مزید :

صفحہ اول -