کلبھوشن یادیومعاملہ: عدالت انصاف میں جمع کرائی گئی بھارتی جواب کی کاپی پاکستان کو موصول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) کلبھوشن یادیو معاملے پر بھارت کے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گئے جواب کی کا پی پاکستان کو موصول ہوگئی ہے ، پاکستان جلد اپنا جواب جمع کرائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں وکلاء کی ٹیم اس کا جائزہ لے ر ہی ہے ۔ پاکستان کی پوزیشن کلبھوشن یادیو کے معاملے پر واضح رہی ہے۔ کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاجن میں کئی معصوم پاکستانی شہریوں کی جانیں گئیں۔ بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں13 ستمبر کو میموریل جمع کرایا تھا،پا کستا ن عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب رواں برس دسمبر میں جمع کرائے گا۔