وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آ ج سرکاری دورے پر لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم 18 ستمبر کو امریکا کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نیویارک میں ترکی و ایرانی صدور سمیت دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم /جنرل اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -