بحر یہ پیراڈائیز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر دیانتداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، شاہد قریشی

بحر یہ پیراڈائیز کی ریکارڈ مدت میں تعمیر دیانتداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، ...

  

کراچی (پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی کے پروجکٹ بحر یہ پیراڈیئزنے جولائی میں کی گئی اپنی شروعات کے بعد کامیابی کے ساتھ ایک اور اہم سنگِ میل ریکارڈ مدت میں طے کر لیا ہے۔ جمعہ کی خوبصورت شام منعقد کی گئی شاندار گراونڈ بریکنگ تقریب میں بحر یہ پیراڈیئزکے پہلے ولاکی تعمیر کے کام کا آغاز مہمانِ خصوصی کنٹری ہیڈبحریہ ٹاؤن شاہد قریشی نے کیا۔ جولائی2017 میں شروع کیے گئے پروجکٹ بحر یہ پیراڈیئزمیں انفرا انفرا اسٹرکچر کا کام انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنی تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ان میں قابلِ ذکر روڈنیٹورک ، نکاسیِ آب، ڈرینج سسٹم ، واٹر سسٹم، کلورٹس کے کام ہیں۔اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے شاہد قریشی نے کہا کہ یہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی عظیم کامیابی ہے کہ نہ صرف اتنی قلیل مدت میں ایسا وسیع اور فقیدالمثا ل پراجیکٹ لانچ کرنے میں کامیاب ہوا بلکہ اس میں تعمیرات کا آغاز بھی ریکارڈ مدت میں کر وادیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحر یہ پیراڈیئزپاکستان میں اپنی طرز کا پہلا اور واحد پراجیکٹ ہے جس میں نیو یارک کے سینٹرل پارک کی طرز کے گرین پارکس اور تاج محل کا ریپلیکا بھی تعمیر کیا جاے گا اور یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ بحریہ ٹاؤن دنیا بھر کے بہترین تجربات کوپاکستان کی عوام تک لانے میں کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے۔ گراونڈ بریکنگ کی اِس تقریب میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی منجمنٹ اور مارکٹنگ ٹیمز، معزز مہمان اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔بحریہ ٹاؤن میں دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی جامع مسجد،پاکستان کا پہلا سعودی جرمن ہاسپٹل اور ہارلی سٹریٹ کلینک لندن،پاکستان کا پہلا حیات ریجنسی ہوٹل،پاکستان کا پہلا 36 ہول PGAسٹینڈرڈ نائٹ لِٹ گالف کورس کمیونٹی،پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم،پاکستان کی پہلی نائٹ سفاری ،پاکستان کے پْرکشش ترین ڈانسنگ فاؤنٹینز،پاکستان کا سب سے پْر تعیش پرائیوٹ ممبر کلب اور پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیا ر کا تھیم پارک موجود ہیں۔اِس موقع پر طارق ، جنہوں نے بحر یہ پیراڈیئز میں ولا بک کروایا ہے ، اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کرتے ہوے کہا کہ میں نے بحریہ ٹاؤن کو ہمیشہ اپنے وعدے کو پورا کرتا دیکھا ہے، مجھ کو بحریہ ٹاؤن پر مکمل بھروسہ ہے اور اسیِ لیے میں نے اپنی جمع کردہ رقم کو بحر یہ پیراڈیئزمیں انویسٹ کیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں موجود روٹس میلینیم سکول ،بلال ڈیپارٹمنٹل سٹور ،نیو ہورائزن فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ اور کارنیول ایریا میں موجودمقامی اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس جن میں برگر کنگ ،پیزا ہٹ،The Cave، استنبول،کوئلہ کڑہائی،فلی فریشنز،بلوچ آئسکریم،اے -ون فوڈاور دیگرسہولیات بحریہ ٹاؤن کراچی کو اپنے رہائشیوں کے لیے ایک جنت میں تبدیل کر رہے ہیں۔بحریہ ٹاؤن نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرئیویٹ ریئل اسٹیٹ گروپ ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ میں مصروفِ عمل ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد بحریہ ٹاؤن کے پر آسائش اور عملی لائف سٹائل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -