وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دورہ ترکی غیر معمولی اہمیت کا حامل
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا دورہ ترکی پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے اس دورے کا مقصد صحت ، ٹرانسپورٹ ، امن عامہ او رسالڈ ویسٹ کے شعبوں میں زیر تکمیل منصوبوں پر بہتر اندازمیں عملدرآمد اور نئے منصوبوں کے خدوخال کو حتمی شکل دینا ہے۔اس ضمن میں صوبے کے بڑے شہروں میں سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے،جس سے بڑے شہروں میں آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور دریاؤں کے پانی میں کثافتوں کو دورکیا جا سکے گا، ترکی کے تعاون سے اس منصوبے کا آغاز صوبائی دارالحکومت سے ہوگااورپھر اس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔وزیراعلی شہبازشریف ترک وزیراعظم اورمختلف محکموں کے وزراء اورسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ ترکی