کل پشاور جائیں گے، 3 روز قیام کرینگے
پشاور(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ پشاور کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا ہے آصف علی زرداری کل سے پشاور کے دورہ پر آئینگے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو تخت بھائی میں جلسہ کی کلیرنس دینے سے انکار کیاگیا تھا آصف علی زرداری کے تین روزہ دورہ پشاور کے ممکنہ دورہ کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدیا گیاہے سابق صدرمملکت کی حیثیت سے انہیں فل پروف سیکورٹی کی فراہمی کی جائیگی سابق وفاقی وزیر عالمگیر خان کی رہائش گاہ اور سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی رہائش گاہ پر ان کی آمد پر سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کئے جائینگے ان کی سیکورٹی کے لئے اسلام آباد سے خصوصی ٹیم بھی آئیگی ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرستوں کو حتمی شکل دیا گیا ہے