خیبرپختونخوا : مزید 355افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا : مزید 355افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں مزید 355افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6700سے تجاوز کر گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی مزید 355کیسز سامنے آگئے۔ 1520افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 355میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 92افراد کو ہسپتال میں داخل کرایاگیا جبکہ پہلے سے زیر علاج 88افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کردیا گیاہے ۔ صوبہ بھر میں 359افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ صوبہ بھر میں اب تک ڈینگی سے 6779افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے اب تک 26افراد انتقال کرچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -