زائرین ویلفےئر فاؤنڈیشن پنجاب کا اجلاس، ایرانی ویزہ پالیسی کو خراج تحسین

زائرین ویلفےئر فاؤنڈیشن پنجاب کا اجلاس، ایرانی ویزہ پالیسی کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)زائرین ویلفےئر فاؤنڈیشن پنجاب ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت علامہ رشید ترابی لاہور میں منعقد ہوا جس میں ایرانی قونصلیٹ لاہور کی جانب سے ڈراپ بکس کے زیر اہتمام ایرانی ویزہ پالیسی کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور ویزہ آفیسر علی رضا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے عاشور کے گروپس کو رات دن کام کر کے ہزاروں ویزہ جات وقت مقررہ پر جاری کیے ہم اس ڈراپ بکس پالیسی پر قونصلیٹ رہبر اسلامی جمہوریہ ایران اور سفیر پاکستانی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہیں لہذا ڈراپ بکس کے خلاف ہم کسی اعتراض کو قبول نہیں کرتے ہم ڈراپ بکس پالیسی پراسلامی جمہوریہ ایران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -