ناصر عزیز کو ڈپٹی سیکرٹری بنادیا گیا

ناصر عزیز کو ڈپٹی سیکرٹری بنادیا گیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 5کامیاب حج آپریشن کروانے والے ہر دل عزیز سیکشن آفیسر ناصر عزیز خان جنہیں شاندار کارکردگی پر ڈپٹی سیکرٹری بنایا گیا ہے نے وزارت مذہبی امور کو خیر باد کہہ کر بطور ڈپٹی سیکرٹری اوور سیز ڈیپارٹمنٹ جائن کر لیا ہے،ناصر عزیز خان نے گزشتہ5سال نا صرف حج پالیسی مرتب کی بلکہ حج پالیسی پر عمل درآمد کو بھی پوری طرح یقینی بنایا پرائیویٹ سکیم کے نظام کو بھی مرتب کیا،ناصر عزیز خان کے ترقی پانے کے بعد اوور سیز میں تبادلے سے وزارت مذہبی امور میں بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر کرنا شائد جونئیر آفسرز کے بس میں نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -