بد نظمی ، اقربا پروری ،سینکڑوں شائقین ٹکٹ کے باوجودمیچ دیکھنے سے محروم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹکٹوں کی زیادہ تعدادمیں فروخت یاانتظامی بدنظمی سینکڑوں شائقین کرکٹ ٹکٹ ہونے کے باوجودمیچ دیکھنے سے محروم رہ گئے۔پاکستان اورورلڈالیون کے مابین تیسرے میچ کے دوران شدیدانتظامی بدنظمی،ٹکٹ لئے سینکڑوں افرادقذافی اسٹیڈیم کے مختلف انکلوثرزکے باہرے کھڑے ہوکرمیچ دیکھنے کیلئے اپنی باری کاانتظارکرتے رہے جبکہ بغیرٹکٹ کے سینکڑوں افرادمیچ دیکھتے رہے،بتایاگیاہے کہ مبینہ طورپرپی سی بی کے اہم عہدیداران،پولیس اہلکاراوردیگرافراداپنے اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کوبغیرٹکٹ کے مختلف انکلوثرزمیں میچ دیکھنے کیلئے بیٹھادیاجبکہ جن افرادکے پاس ٹکٹ تھے وہ لمبی لمبی لائنوں میں عبدالحفیظ کاردار،فضل محمود،جاوید اپنے اپنے انکلوثرکے باہراپنی باری کاانتظارکرتے رہے اورگیٹ نہ کھلنے کے باعث مایوسی ہوکر گھروں کوواپس لوٹ گئے۔اس سلسلہ میں پی سی بی حکام سے ان کاموقف معلوم کرنے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔