زائد فیس وصولی پر 12سکولوں کے لائسنس منسوخ، 61کو نوٹس جاری، سکول مالکان ذاتی طور پر طلب

زائد فیس وصولی پر 12سکولوں کے لائسنس منسوخ، 61کو نوٹس جاری، سکول مالکان ذاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(حافظ عمران انور) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زائد فیسیں وصول کرنیوالے پرائیویٹ سکول مالکان کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئے12سکولوں کے لائسنس منسوخ، 61 ایلیٹ و دیگر نجی سکولوں کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ 10نجی سکول مالکان کو ذاتی طور پر پیش ہو کروضاحت کی ہدایت کی گئی ہے ،لاہور کے 4 پرائیویٹ سکولوں نے فیسیں واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کروا دی جس پر ان سکولوں کے لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے زائد فیسیں وصول کرنیوالے نجی سکولوں کی انتظا میہ کو فیس بڑھانے کے معاملے پر اپنے دفاع کیلئے تحریری جواب کیساتھ فیس بڑھانے کی ٹھوس وجوہات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔سی ای اوایجوکیشن لاہور بشیر گورائیہ کا روزنامہ پاکستان سے گفتگومیں کہنا تھا والدین کی طرف سے فیسوں میں اضافے کی متعدد شکایات پر پرا ئیویٹ سکولوں کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں بعض سکولوں کی طرف سے زائد فیسوں کی وصولی ثابت ہونے پر ان کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے ہیں ۔ پرائیویٹ سکول مالکان کو والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، اگر سکول مالکان فیسو ں میں اضافے کی ٹھوس وجوہات بیان نہ کر سکے تو ان کے سکول بند کردیں گے ۔ ایلیٹ پرائیویٹ سکولوں کو 5فیصد سالانہ اضافے کی اجا ز ت دی گئی ہے لیکن اس سے زائد فیسیں وصول کرنیوالے سکول مالکان کیخلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی ۔
لائسنس منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -