سرکاری حج سکیم کے سینکڑوں حجاج آب زم زم سے محروم، سعودی ائیر لائنز کیخلاف شکایات جمع

سرکاری حج سکیم کے سینکڑوں حجاج آب زم زم سے محروم، سعودی ائیر لائنز کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے سینکڑوں حجاج آب زم زم سے محروم ،درجنوں حجاج کرام نے تحریری شکایات حاجی کیمپوں میں جمع کرا دی،حجاج کرام نے شکایات سعودی ائیر لائنز کے خلاف جمع کرائی ہیں حجاج کا کہنا ہے ہمیں کہا گیا تھا کہ آپ کو لاہور ائیر پورٹ پر آب زم زم ملے گاجب لاہور پہنچے تو کہا گیا کہ آپ کا زم زم نہیں آیا حجاج کرام کی تحریری شکایات کی وصولی کے بعد انچارج ڈائریکٹر ذکاء اللہ نے رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دی ہے ،روزنامہ پاکستان کے ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن آفتاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ائیر لائنز کو تحریری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری حجاج کرام کو 5لیٹر زم زم کی فراہمی ائیر لائنز کی ذمہ داری ہے وزارت نے اس کے حاجیو ں سے 10ریال وصول کر رکھے ہیں جو حاجی جس ائیر لائنز سے روانہ ہوتے ہیں اتنے زم زم ائیر لائنز سے روانہ ہوتے ہیں اتنے زم زم ائیر لائنز کو حاجیوں کے ساتھ روانگی کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں ائیر لائنز کی ذمہ داری ہے کہ تمام حجاج کرام کو آب زم زم کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -