میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں پر تشدد بند، پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازات دے: امریکہ برطانیہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)برطانوی وزیرخارجہ آنگ سانگ سوچی سے ہجرت کرنیوا لے روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ کی ضمانت اورواپسی کی اجازت دینے جبکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے میانمار حکومت سے مسلمان اقلیت کیخلاف پر تشدد کارروائیاں بندکرنے کا مطالبہ کیا ہے ،دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں ۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس کا کہناتھا کہ آنگ سانگ سوچی اعلان کریں کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس میانمار جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ادھرامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمارمسلمان اقلیت کیخلاف پر تشدد کارروائیاں بند کرے جبکہ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فورسز کی جانب سے روہنگیامسلمانوں کی املاک جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔