ہماری اپیل پر نظرثانی ہوئی ہی نہیں

ہماری اپیل پر نظرثانی ہوئی ہی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے ہماری نظر ثانی کی اپیل پر نظر ثانی ہوئی ہی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاناما کیس نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہمارا کیس تھا ہمیں ٹرائل کے بعد کوئی سزا دی جائے اور اپیل کا حق ہونا چاہیے، دہشت گردوں کو بھی اپیل کا حق ملتا ہے لیکن وزیراعظم کو نہیں ملا اور اس کے بغیر ہی نااہلی ہوگئی۔ ہماری بنیا د ی اپیل یہ تھی اس کیس میں بہت ساری چیزیں پہلی بار ہوئیں لیکن فری ٹرائل اور اپیل کے حق پر نظر نہیں ہوئی، ہم نے نظام عدل کے سا منے پیش ہوکر اس کی خامیوں کو نمایاں کیا، ہم اسی لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کررہے ہیں کیونکہ ایک وزیراعظم کو انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیسے ملے گا۔ یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو ہم نے عوام کے سامنے رکھیں اور ہم اب عوام کا فیصلہ چاہتے ہیں۔ قانونی و سیاسی مشاورت کے بعد عدالتی فیصلے پر اپنا فیصلہ کریں گے۔
طلال چوہدری

Back to Co