اب تمام کیسز کے ٹرائل ہونگے

اب تمام کیسز کے ٹرائل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کو جامع ، تاریخی اور انصاف پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اب تمام کیسز کے ٹرائل ہوں گے، امید ہے کہ 19 ستمبر کو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے، حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندان کیلئے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے، ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، قطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآؤں گا ، میری جان کو خطرہ ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ پانامہ کیس میں تمام نظر ثانی اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں یہ فیصلہ جامع ، تاریخی اور انصاف پر مبنی ہے اب تمام کیسز کے ٹرائل ہوں گے اور امید ہے کہ 19ستمبر کو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں اللہ ہمارے ساتھ ہے ،حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے، حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانے سے کام لے رہی تھی، دیکھیں گے حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندان کے لیے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ میں نے ججز سے 8 اداروں کے سربراہوں کی شفاف تعیناتی کی درخواست کی ہے، سپریم کورٹ کے سامنے 8 مطالبے رکھے ہیں اور ججز سے درخواست کی ہے کہ ان پر سو موٹو لیا جائے۔ میں نے کہا ہے کہ جب پیمرا کا چیئرمین لگانا ہوتا ہے تو کوالیفکیشن کی حد بی اے ختم کرکے ایف اے کردی جاتی ہے ، اس لیے اگر سپریم کورٹ نیب ، پیمرا اور ایس ای سی پی سمیت 8 اداروں کے سربراہ اچھے لوگوں کو لگوا دے تو اس سے سپریم کورٹ کے ہاتھ بھی مضبوط ہوں گے اور جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو قرضہ لینے دینے کا آرٹ نہیں آتا، غلام اسحاق خان اور نواز شریف میں اس وقت اختلاف شروع ہوا تھا جب نواز شریف نے مجھے ہٹا کر اسحاق ڈار کو وزیر لگایا تھا۔اس وقت قرضہ لینے اور دینے کی بہت بڑی وزارت تھی اس لیے مجھے ہٹا کر اسحاق ڈار کو لگایا گیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
شخ رشید