توقع تھی اپیلیں مسترد ہوں گی

توقع تھی اپیلیں مسترد ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جبکہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں، ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا جب کہ محا ذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیے، اس سے گریز کرنے پر سسٹم چلتا رہے گا اور سسٹم کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگ ووٹ مسلم لیگ (ن)کو ہی دیں گے، پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہے جبکہ الیکشن میں پنجاب کا اہم کردار ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، ہم نے شر پسند عناصر کو کمزور کیا لیکن ختم نہیں۔
مولانافضل الرحمن