غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں

غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں

  

ہری پور(آن لائن) وزیر مملکت و بی آئی ایس پی کی چےئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ضلع ہری پور رول ماڈل ضلع بن چکا ہے ہزاروں مستحق خاندانوں کو شفاف طریقے سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رقوم کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے ڈیسک اپروچ کو ہر صورت یقینی بنا رہے ہیں تاکہ مستحق خواتین کو سہولیات فراہم کرسکیں ضلع ہری پور کے پہاڑی پسماندہ علاقوں بیڑ کلنجر صوابی میرا سمیت دیگر علاقوں میں جلد گھر گھر سروے کا آغاز شروع کر دیا جائے گا جو خاندان پہلے اس سروے میں اپنا اندراج نہیں کروا سکے آئندہ ہونے والے گھر گھر سروے کے دوران اپنے خاندان کے اندراج کو یقینی بنائیں بی آئی ایس پی ملک سے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے ہزاروں خاندانوں کو بروقت شفاف طریقے سے رقم کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے ملک بھر سے لاکھوں خواتین اس سے مستفید ہو رہی ہیں اس پروگرام کا مقصد ہی خواتین کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے تاکہ اپنے خاندان کی کفا لت کے ساتھ معاشرے میں عزت وقارکے ساتھ زندگی گزار سکیں اس پروگرام کی بائیو میٹرک سسٹم اور شفافیت کی بدولت ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی ڈونرز بھی اس کا اعتراف کر چکے ہیں

ماروی میمن

مزید :

کراچی صفحہ اول -