پاکستان کا اب طالبان پر اثر نہیں رہا

پاکستان کا اب طالبان پر اثر نہیں رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے پاکستان طالبان پر اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے واضح کیا کہ افغانستان کے 45 فیصد حصے پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ،دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ کا کام ہر صورت ہوگا ۔ یہ کوئی 2009والا پاکستان نہیں، پاکستان اب امریکا اور افغانستان کے طالبان کیساتھ مری طرز کے مذاکرات نہیں کرائے گا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول ملٹری میں مکمل اتفاق ہے۔
خرم دستگیر