ن لیگی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن پیش ہونے کا حکم

ن لیگی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن پیش ہونے کا حکم

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر ن لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت چیف سیکرٹری کو بذات خود پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا،پیش نہ ہونے پر ازخود فیصلہ سنا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے اور مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم چلانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں طلال چوہدری،پرویز رشید ، سیف الملوک کھوکھر، شائشتہ پرویز ملک، مائزہ حمید،اور رخسانہ کوکب کو نوٹسسز جاری کر دیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں محمود الرشید،سعدیہ سہیل رانا کو بھی حلقہ این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور حلقہ میں دفتر کا افتتاح کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی رائے وند کی رہائش گا کو بطور کیمپ آفس پی ایم،سی ایم استعمال کرنے پر جواب داخل نہ کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے دریں اثناء مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت چیف سیکرٹری پنجاب کو مورخہ20 ستمبر 2017 کو صبح 10 بجے بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن؍ نوٹس جاری

مزید :

کراچی صفحہ اول -