کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کیلئے مسلم لیگ(ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میرنے درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اوردیگرکو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اوربالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں، کلثوم نوازنے جان بوجھ کر اوربدنیتی سے اپنے اثاثے چھپائے جس کے بعد کلثوم نواز آرٹیکل 62،63کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کرپشن جاری رکھنے کیلئے ہرحال میں الیکشن جیتنے کی قسم کھا رکھی ہے جبکہ ان کی جانب سے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

کراچی صفحہ اول -