صوابی کے علاقے گندف اور شیر ردہ میں چکن گونیا کی بیمار ی پھیل گئی ، سینکڑوں افراد متاثر

صوابی کے علاقے گندف اور شیر ردہ میں چکن گونیا کی بیمار ی پھیل گئی ، سینکڑوں ...

  

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی کے علاقے گندف اور شیر درہ میں چکن گونیا کی بیماری پھیل گئی ،جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں ،گندف کے محلہ علی شیر خیل ،قلندرخیل ،حاجی خیل اور محمد خیل میں چکن گونیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے ،ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز دونوں علاقوں کا دورہ کیا ہے ،جس کے دوران انہوں نے متاثرہ افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لے کر اسلام آباد لیبارٹریاارسال ، گندف کے 47 جبکہ شیردرہ کے 32 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے ،ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کل جمعہ کے روز مزید ایک کیمپ لگادیا گیا،جہاں متاثرہ افراد کے علاج کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بیماری بھی ایک قسم کے وائرس ہے جو ایک مچھر کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتا ہے جس سے تین چار روز بخار اور بدن میں درد ہوتا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -