چیف کمشنر اینڈ لینڈر ریونیو کی 30ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرنیکی ہدایت

چیف کمشنر اینڈ لینڈر ریونیو کی 30ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرنیکی ہدایت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف کمشنراینڈلینڈریونیو،ریجنل ٹیکس آفس پشاورمیربادشاہ خان وزیرنے تاجربرادری اوردیگرٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30ستمبرتک ٹیکس گوشوارے جمع کراکراپناقومی فریضہ نبھائیں،اپنے اخباری بیان میں انہوں نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے مختلف مقامات پرسہولیاتی مراکزقائم کئے گئے ہیں جہاں گوشوارے جمع کئے جاسکتے ہیں،ملک کی معاشی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس گزارحضرات ہمارے لئے قابل احترام ہیں،انکے جائزمسائل حل کرانے کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے،چیف کمشنر میربادشاہ وزیرنے کہاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر ہے لہٰذاپرانے اورنئے ٹیکس گزاربڑی تعدادمیں گوشوارے جمع کرکے وطن عزیزکی معاشی استحکام میں اپنابھرپورکردارادا کریں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -