4ہزار جامعات میں سولر انرجی سسٹم نصب کی جائیگی : حبیب الرحمان

4ہزار جامعات میں سولر انرجی سسٹم نصب کی جائیگی : حبیب الرحمان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکواۃ ،اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع بونیر کی 4ہزار بڑی دینی جامعات اور مساجد میں تقریبا 2ارب روپے کی لاگت سے سلر انرجی سسٹم کی تنصیب کی جائے گی جس سے عبادت گاہوں کو بلا تعطل بجلی فراہم ہوگی اور عبادت گزار ذہنی یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت کریں گے۔ اس امر کا انکشاف انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع بونیر کے عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کرہوئے کیا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بونیر میں شمسی توانائی کی فراہمی کے علاوہ وہاں کی مساجد میں سرکاری امام بھی تعینات کئے جائیں گے جنہیں حکومت باقاعدہ طور پر تنخواہ ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مساجد کے علماء کرام کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد اہم پیش رفت ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ ٹال مٹول اور نعرہ بازی کی ساست پر یقین نہین رکھتے بلکہ انہوں نے عوام کی ترقی و کوژحالی کے لئے پہلے بھی عملی اقدامت اٹھائے اور آیئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے وفد کو تلقین کی کہ وہ ضلع بونیر کی تعمیر و ترقی اور اجتماعی خوشحالی کیلئے اپنے فروعی اختلافات بھلادیں اور علاقے کی ترقی کیلئے ایک ہو جائیں تاکہ ترقیاتی عمل یکسوائی کے ساتھ جاری رہے ۔ وفد نے صوبائی وزیر کا مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ور حکومت کو تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں پانے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -