حکمرانوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنی ہوگی :حیدر ہوتی

حکمرانوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنی ہوگی :حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(نامہ نگار ) سابق وزیر اعلیٰ اور اے این پی خیبر پختونخواہ کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں حکمران طبقہ نوشتہ دیوار پڑھ کر دور رس اور ملک و قوم کے مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنی ہوگی، فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے آنے والے الیکشن میں صوبائی نشستیں دے کر ابہام ختم کریں، پختونخواہ میں نا اہل حکومت کی وجہ سے سرکارتی مشینری میں بے جا مدالٹ سے اداروں کے درمیاں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہونے سے عوامی مسائل التوا میں پڑے ہیں، عمران خان کی سیاست مکمل طور پر فلاش ہو کر بنی گالہ تک محدود ہو چکی ہے، آئندہ الیکشن میں باچا خانی کا انقلاب برپا کر جھوٹی وعدے کرنے والوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، وہ ماندل ہاؤس میں مرحوم ڈاکٹر محمد اسحاق کے وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سوگوار خاندان کے علاوہ ضلعی ناظم مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ، اے این پی ضلع مردان جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان، ضلعی نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی، تخت بھائی کے صدر اسرار خان مہمند کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مخالفین کے تمام تر کوششوں اور سازشوں کے باوجود ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت سامنے لا سکے، ہم نے اپنے دور میں جو انقلابی اقدامات کیے ہیں، صحت تلعیم، آبپاشی، ابنوشی، سیاحت، جنگلات، بجلی، گیس کی سہولیت لوگوں کے دہلیز پر پہنچا کر اپنا فرض پور کر دیا ہے، انشاء اللہ موقع ملنے پر اس سے زیادہ خدمت کر کے مخالفین کو نکیل ڈال کر دم لینگے، انہوں نے کہا کہ اے این پی آئندہ الیکشن میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے منشور سے میدان میں اترے گی، پارٹی تخٹوں کے بارے درخواستوں کی چھان بین ہو رہی ہے ، تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے کثیر تعداد میں امیدواروں نے درخواستیں جمع کی ہے تاہم ٹکٹ کا حتمی فیصلہ کارکنوں کے مشوروں اور خالص میرٹ پر کیا جائے گا، کارکن اس بارے کسی بھی ابہام میں نہ رہے اور نہ ہی کسی بھی پروپیگنڈے پر کان دھریں۔