مہمند ایجنسی، لیویز فورس میں پچاس بھرتی شدہ اہلکاروں کا احتجاج کا اعلان

مہمند ایجنسی، لیویز فورس میں پچاس بھرتی شدہ اہلکاروں کا احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، لیویز فورس میں پچاس بھرتی شدہ اہلکاروں کا احتجاج کا اعلان۔ 13 اکتوبر کو ہماری اسامیوں پر دوبارہ انٹرویو کرنا ظلم ہے۔ اسلام آباد سیفران غریب سادہ لوح قبائل سے تین تین سو روپے جمع کر کے معمولی سا بہانہ بنا کر انٹر ویو کینسل کیا۔ ہمیں فوری طور پر بھرتی کر کے ارڈر دیا جائے۔ بصورت دیگر کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر 2016 کو غلنئی ہائیر سیکنڈری سکول میں لیویز فورس بھرتی کیلئے ٹیسٹ انٹرویو ہوا تھا۔ جس میں پچاس اُمیدوارکامیاب قرار پائے گئے تھے۔ کامیاب اُمیدواروں کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے۔ سیفران اسلام آباد ، فاٹا سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے ہمارا انٹرویو کر کے کامیاب امیدواروں کا لیسٹ دستخط کیا تھا۔ اور بعد میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے بھی لیسٹ دستخط کر کے فائنل کیا تھا جو کہ بھرتی کے عمل کا چیئر مین تھا۔ پولیٹیکل حکام نے سیفران کو مذکورہ اُمیدواروں کے آرڈر کیلئے بار بار لیٹرز کروائے۔ مگر وہ اب تک سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب دوبارہ ان اسامیوں پر 3 اکتوبر 2017 کو بھر تی کا اشتہار شائع ہوا ہے۔ جس سے ایک بار پھر غریب اور سادہ لوح قبائل سے تین تین سو روپے جمع کرا رہے ہیں۔ ہم اپنا حق حاصل کرنے کیلئے کسی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔ پولیٹیکل حکام اور سیفران ہمارے بھرتی کا آرڈر کر کے ہم پر احسان کریں۔ اور ان اسامیوں پر دوبارہ ٹیسٹ انٹرویو فوری طور پر کینسل کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم احتجاجاً عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائینگے۔