ڈی آر سی کمیٹیوں کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ،محمود عالم شنواری

ڈی آر سی کمیٹیوں کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ،محمود عالم شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(نامہ نگار ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمو عالم شنواری نے کہا ہے کہ ڈی آر سی کمیٹیوں کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے ، عوام کے باہمی تعاون سے عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگانے کی بجائے فریقین کے مشاورات سے حل کیے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف عوام کو وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے، بلکہ تھانوں اور عدالتوں پر دن بدن بوجھ کم ہو رہا ہے، کمیٹیوں کے ارکان بلا خوف و خطر انسانیت کی خدمت کریں کمیٹیوں کے کامیاب کے اثار سے دیگر اہم ادارے بھی تعاون کرنے کے لیے کوشان ہیں، وہ پولیس لائن مردان میں ضلع مردان ڈی ڈی آر سی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس سے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی آر سی تخت بھائی رجسٹرار حاجی بشیر احمد، تحصیل کانٹلنگ کے رجسٹرار گل فراز خان، گڑھی کپورہ سرکل کے رجصترار سلیم خان، مردان سٹی کے رجسٹرار احسان باچا، امن جرگہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان، قمر زمان خان ایڈوکیٹ، حاجی محمد اللہ، حاجی لعل باچا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیے، ڈی آئی مردان محمد عالم شنواری نے کہا کہ کمیٹیوں کے قیام سے ہزاروں درخواستیں نمٹا کر فریقین کی باہمی رضامندی سے فیصلے کیے گئے جس سے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سود انڈر پلے اور دیگر سماجی برائیوں اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو اپنایا گیا ہے خاص کر اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف معاشرے کے ذمہ دار آگے آکر جہا د کریں ، انہوں نے ضلع بھر کے کمیٹیوں کی کارگزاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر قسم دباؤ، دھمکیوں اور سیاسی مداخلت سے قطع نظر باہمی رضا مندی اور علاقائی روایات کو مد نظر رکھ کر بڑے بڑے فیصلے کیے گئے، انہوں نے کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ہر قسم حالات و دباؤ سے قطع نظر ضرورت مندوں کو درپیش مسائل اور تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں ، اس موقع پر ایس پی اپریشن عبد الرؤف بابر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز احتراز خان کے علاوہ مردان میڈیا پولیس فورم کے نمائندوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔