گورنر کی طرف سے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ بارے آرڈیننس کا اجراء قابل ستائش ہے :فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے حوالے سے آرڈینیس کا اجرا قابل ستائش ہے پیپلز پارٹی علم کے فروغ میں سیاست چمکانے کے بجائے علمی ترقی میں تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر زرعی فیکلٹی کے سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی ۔ محمد شعیب گنگوہی ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمان علی زئی اور دیگر ماہرین تعلیم بھی موجود تھے فیصل کریم کنڈی زرعی فیکلٹی کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی فیکلٹی گومل یونیورسٹی کو اپ گریڈ کرکے زرعی یونیورسٹی بنانا ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کے لیئے سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے میری درخواست پر خصوصی دلچسپی لی مگر یونیورسٹی کی سابق انتظامیہ کی رکاوٹ سے مسئلہ رک گیا تاہم اب گورنر خیبر پختونخواہ کی جانب سے زرعی فیکلٹی کو آپ گریڈ کرکے زرعی یونیورسٹی بنانے کے آرڈینیس کا اجرا ڈیرہ کے عوام کے لیئے خوش آئیند ہے جس پر زرعی فیکلٹی کے ڈین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ علم کا فروغ پی پی پی کے منشور کا اہم حصہ ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے اس خطہ میں زراعت تیزی سے ترقی کررہی ہے ایسے حالات میں یہاں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور اس منصوبہ میں ہر ممکن تعاون بھی کریں گے۔