آج پی آئی اے ،شاہین ائیر لائنز کے ذریعے حجاج کرام لاہور آئیں گی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکا ری پوسٹ حج آپریشن 2017ء،آج پی آئی اے کی ایک شاہین ائیر لائنز کی دو اور ائیر بلیو کی ایک پروازحجاج کرام کولے کر جدہ سے لاہور آئیں گی ۔پہلی پروازپی آئی اے فلائٹ نمبرPK0760،ساڑھے8بجے ،دوسری پروازشاہین ائیر لائنز کی فلائٹ نمبرNL730،7بج کر20منٹ پر،تیسری پرواز شاہین ائیر لائنز فلائٹ نمبرNL718،6بجے اور چوتھی ائیر بلیو فلائٹ نمبرPA4717،5بج کر50منٹ پر جدہ سے لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچیں گی جبکہ بلال خالد ٹریول کے حجاج کرام کامیاب حج آپریشن کے بعدآج رات کو سعودی ائیر لائنز کے ذریعے مدینہ سے لاہور پہنچیں گے۔جبکہ ارحم انٹرنیشنل،طیران حرمین ٹریول،کاروان مکہ مدینہ،المقدس ٹورزکے حجاج کرام کامیاب حج آپریشن کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ۔
حجاج کرام