الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ،زر فروش خان

الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ،زر فروش خان

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچااور الخدمت فاونڈیشن کے صدرزرفروش خان نے کہاہے کہ الخدمت فاونڈیشن کا مقصد بلاامتیاز اور سیاست سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے ۔یتیم بچوں کی لفالت کرنا الخدمت فاونڈیشن کے شعبوں میں سے ایک شعبہ ہے ۔یتیم بچوں کو معاشرہ کے مخیر خضرات پرحق بنتاہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں اور اپنے پڑوس میں یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے ۔یتیم بچے میں اپنا تعلیم شوق سے حاصل کرے تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشرہ میں اپنے بہتر خدمات سرانجام دے ۔تعلیم ہی کے ذریعے ہم معاشرہ میں بہتری لاسکتے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سواڑی کے ایک مقامی ہو ٹل الخدمت کے زیراہتمام یتیم بچوں کی سٹدی سرکل اور ان میں نقد رقوم تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے الخدمت کے نائب صدر نثار خان ۔فنانس سیکرٹری سید مخر عالم باچا ۔بزم شاہین بونیر کے صدر اورالخدمت فاونڈیشن کے دیگر ذمہ داروں نے بھی خطاب کئے ۔تقریب میں بچوں نے ماں کی اہمیت اور تعلیم کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔ضلعی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ یتیم کی کفالت بھی کررہی ہے ۔ایک یتیم کی کفالت پر سالانہ ہزاروں روپے خرچہ اتاہے جس میں سے زیادہ تر بچے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی تنظیم اداکررہی ہے جبکہ ضلع کے مخیر خضرات بھی اس کار خیر میں مددکرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے محلہ اور گاؤں میں یتیم بچوں کی کفالت اور انکے تعلیم کا ذمہ لے ۔تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشرہ کے بہترین افراد بن سکے ۔انہوں نے بچوں کو اسلامی تعلیم ۔اللہ تعالی اور اسکے رسول کے دئے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے کی تلقین کی اور انہیں بتایا کہ اللہ تعالی نے تعلیم کی وجہ سے فرشتوں پر انسان کو ترجیح دی ۔تقریب کے اخر میں ضلعی جنرل سیکرٹری اور صدر زرفروش خان نے یتیم بچوں کو نقد رقوم سے نوازا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -