کوہاٹ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات کا مطالبات کے حق میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری
کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات کا مطالبات کے حق میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری‘ احتجاجی طلبہ و طالبات نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں تفصیلات کے مطابق کوھاٹ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی چوتھے روز بھی جاری رہا ان طلبہ و طالبات نے بازؤوں پر علامتی طور پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کے دوران انہوں نے انتظامیہ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی اس حوالے سے ڈاکٹر بلال‘ ڈاکٹر امان اللہ‘ لیڈی ڈاکٹر گل افشانہ اور ساؤتھ ریجن کے صدر ڈاکٹر مستقیم گل کاکا خیل نے بتایا کہ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات کے مستقبل اس سے وابستہ ہیں اور یہ طلبہ اپنے جائز حق اور قانونی اقدام کے لیے سراپا احتجاج ہیں اور گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ہاؤس جاب کے ساتھ ساتھ ڈپلومہ کی منظوری دینی ضروری ہوتا ہے مگر رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث یہ طلبہ و طالبات شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوھاٹ ڈینٹل کالج 2012 میں قائم ہوا جس میں 50 کو میرٹ پر داخلہ دیا گیا جبکہ آج یہاں 250 کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں گو کہ 50 طلبہ و طالبات بطور ہاؤس سرجن خدمات تو انجام دے رہے ہیں مگر پی ایم ڈی سی کے ہاں انہیں رجسٹرڈ نہیں کیا گیا اور انتظامیہ کی پانچ سالہ غفلت کی سزا ان طلبہ و طالبات کو دی جا رہی ہے لہٰذا ان کے حق کے حصول کے لیے یہ احتجاج جاری رہے گا۔