شبقدر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام

شبقدر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام شبقدر میں چوروں ڈاکوں اور رہزنوں کا راج بازار سمیت متعدد علاقوں میں چوری کی وارداتیں اور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی جبکہ اوچہ ولہ کے قریب نامعلوم مسلح راہزنوں کی فائرنگ سے متھرہ قدیم شبقدر کا رہائشی قتل موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے نقدی بھی چھین لی گئی شبقدر کے عوام اور تاجروں کا پولیس پر سے اعتماد ختم ہو گیا شبقدر کے عوام کا کہنا ہے کہ شبقدر تھانہ میں درجنوں مقدمات درج کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے حدود شبقدر بازار اور ملحقہ علاقوں میں راہزنوں چوروں اور ڈکیتوں کا راج پولیس تھانہ تک محدود ہو گئی ہے گزشتہ روز شبقدر بازار میں پشاور روڈ پر واقعہ متعدد دکانوں کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا جس میں چوروں نے لاکھوں روپے کے موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ اسی دن پشاور روڈ ہر واقعہ یونیورسل سی این جی پمپ کے قریب ملتانی قلفہ آیس کریم کی دکان پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دھاوا بو ل دیا اور دکان میں موجود شخص سے چھ ہزار نقدی اور ایک موبائل فون چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اسی طرح شبقدر متھرا قدیم کا رہائشی مسافر خان ولد شیر خان جو کہ اوچہ ولہ کے قریب نامعلوم مسلح رہزنوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی اس کی بیوئی کا کہنا ہے کہ مسافر جائیداد خریدنے کی غرض سے گھر سے نکلا تھا جس کے ساتھ ایک موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے نقدی تھی جبکہ لاش کے پاس سے چند سو روپے برآمد ہوئے ہیں واضح رہے کہ شبقدر میں گزشتہ کئی مہینوں سے بد امنی ہے پولیس گشت نہ ہونے کے باعث علاقہ عوام غیر محفوظ ہو گئے ہیں جس کے باعث سماج دشمن عناصر دیدہ دلیری سے اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں علاقہ عوام نے آئی جی خیبر پختون خواء اور ڈی آئی مردان سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی پر شبقدر پولیس کے خلاف کاروائی کی جائیں کیونکہ شبقدر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -