ا نشاء اللہ بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ٗ سائرہ افضل تارڑ

ا نشاء اللہ بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ٗ سائرہ افضل تارڑ

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لاہور کے عوام کا سابق وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد ہے، ماضی میں بھی لاہور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے کامیاب کیا، عوام اب بھی ماضی سامنے رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے ورلڈ الیون ایونٹ کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ اب پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، کھیلوں کے آغاز سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوگئی اور اب امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ سینیٹ میں بھی کھیلوں کے حوالے سے بل پیش کیا گیا ہے، پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کررہا ہے۔ لاہور کے ضمنی انتخابات میں سچ کامیاب ہوگا۔

سائرہ افضل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -