سروس ایکٹ 2017ء اساتذہ دشمن پالیسی ہے ،ملگری استاذان

سروس ایکٹ 2017ء اساتذہ دشمن پالیسی ہے ،ملگری استاذان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ملگری استاذان نوشہرہ نے سروس ایکٹ 2017 کو اساتذہ کے لئے استاد دشمن پالیسی قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں ملگری استاذان کا اہم اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر ناہید منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدناہید نے کہا کہ اساتذہ کے خلاف سروس ایکٹ 2017 کو ہم مستردکرتے ہیں اور اساتذہ کے خلاف حکومت دشمن پالیسی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی بھی صورت میں ایکٹ کو منظور نہ ہونے دیاجائے گا انہوں نے کہا کہ آل ٹیچر کونسل کے چارٹ آف ڈیمانڈ کے مطابق ٹائم سکیل دیاجائے اجلاس میں ملگری استاذان کے جنرل سیکرٹری لعل باچا تحصیل نوشہرہ کے صدر وقار الملک تحصیل پبی کے صدر دلاور خان، فنانس سیکرٹری گل حیات کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی اجلاس میں برکے مسلمانوں پر ظلم وتشدد کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور برما میں شہید ہونے والے مسلمانوں کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -