ڈیرہ :گیس لیکج سے لگنے والی آگ سے ایک بچی زخمی

ڈیرہ :گیس لیکج سے لگنے والی آگ سے ایک بچی زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ شہر کے محلہ جوگیانوالہ میں گیس لیکج سے لگنے والی آگ سے ایک بچی زخمی ،ریسکیو1122کی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ جوگیانوالہ میں گیس لیکج سے عزیز نامی شخص کے مکان میں آگ لگ گئی، اس دوران چار سالہ بچی زخمی ہوگئی مکان سے فرنیچر وغیرہ جل گیا تاہم واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -