کسی قسم کی بد عنوانی اور سستی برداشت نہیں ،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی :ڈاکٹر امجد

کسی قسم کی بد عنوانی اور سستی برداشت نہیں ،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارتحلقہ پی کے۔82کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے متعلق ایک اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایکسین محکمہ آبپاشی ،ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر امجد علی نے افسران سے کہا ہے کہ حلقہ پی ے۔82میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غلطی اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ خلاف ورزی پرقانونی کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران نے ان کو ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتائی۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حلقہ پی کے ۔82میں60 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جبکہ مزید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔جن میں شموزئی روڈ پر کام بھی شامل ہے۔ انہوں نے مذکورہ روڈکی سائیڈز پر 3فٹ گہرے نالے بنانے کی ہدایت کی تاکہ بارش کا پانی رکنے نہ پائے۔ ڈاکٹر امجد علی نے شموزئی زیر تعمیر سکو ل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ PK-82 میں تین اور پانچ لاکھ روپے کی سکیموں ذریعے مساجد اور ٹیوب ویلوں کے لئے جلد از جلد8سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔اس موقع پرایس ڈی او پبلک ہیلتھ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر اب تک 60کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جس سے سولر سسٹمز،سنیٹیشن و دیگر ضروری منصوبے تکمیل کوپہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا زیادہ تر حصہ مکمل ہوچکا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کروڑوں روپے کی رقوم سے قلاگے،ٹال،چور روڈ،چورخ ،نصرت تا لانگڑ روڈ،ڈاک میرہ ،شمیرہ،شاہ ڈھیرئی سمئی و دیگر مقامات پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اور کئی ایک مقامات پر اب بھی سکیموں اورخاص طورپر وڑہ ولہ اور لویہ ولہ پر بھی مختلف جگہو ں پر ترقیاتی کام زور و شورسے جاری ہیں۔اس موقع پر افسران نے مختلف کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا ریکارڈ بھی دکھایاجن میں سے توتانوں بانڈہ سے شموزئی خوڑ تک ترقیاتی کام مکمل ہونے والا ہے جبکہ 30لاکھ روپے کی لاگت سے شموزئی کے مقام پر سٹور ٹینک کے ترقیاتی کام بھی مکمل کئے جائیں گے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کی مشکلات پر جلد از جلد قابوں پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا سارا ریکارڈ ان کو پیش کیا جائے اور وقتاًفوقتاً ان کو آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کی طرف سے شکایات ملنے پرمتعلقہ ادارے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے تمام تر وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے جائز مطالبات کوبھرپورطریقے سے حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنا کام چار سالوں میں کیا ہے اتناکام دوسری حکومتوں میں نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پرجو اعتمادکیا ہے اسے ہر صورت قائم رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی کسی بھی قسم کے شکایات کا موقع نہیں ملے گا ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ الیکشن سے پہلے PK-82 کے زیادہ تر مسائل حل ہوجائیں گے