امیر مولانا گل نصیب خان آج چارسدہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

امیر مولانا گل نصیب خان آج چارسدہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان آج چارسدہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ اے این پی کے زبیر شاہ اور جماعت اسلامی کے مولانا حسیب الحسن خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج باڑی بند مندنی میں مولانا طیب کی رہائش گاہ پر دو بجے شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا جائیگاجس میں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان خصوصی شرکت کرینگے ۔ شمولیتی جلسہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء زبیر شاہ اور جماعت اسلامی کے مولانا حسیب الحسن خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ جلسہ سے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، جنرل سیکرٹری پیر مفتی گوہر علی اور تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ بھی خطاب کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -