پارا چنار ،کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،3 جاں بحق ،1 زخمی

پارا چنار ،کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،3 جاں بحق ،1 زخمی

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ایک زخمی ہوگیاپولیٹیکل حکام کے مطابق اپر کرم کے سرحدی علاقے خورمانک میں مولانا محب کے گھر پر ڈرون طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گھر تباہ ہوگیا اور گھر میں موجود تین افراد ہلاک ایک زخمی ہوگیا فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔واضح رہے کہ جون کے مہینے میں بھی سپین ٹل کے علاقے میں بھی ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں اہم طالبان کمانڈر اپنے ساتھی سمیت مارا گیا تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -