پڑھی لکھی خواتین کو اپنے حقوق بارے آگا ہی نہیں ہے،شیری رحمان
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر پڑھی لکھی خواتین کو بھی اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہے۔ آئین کے اندر خواتین کے لئے حقوق موجود ہیں ۔ قانون بننا ایک بڑا قدم ہے ، ہمار امقصد ہے کہ غیر سرکاری اداروں کیساتھ ملکر خواتین کے حقوق کیلئے آگہاہی کی مہم چلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے منعقد کئے مباحثے میں کیا۔ اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں عالمی دن برائے جمہوریت اور پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے کے موقعے پر ایک غیر سرکاری تنظیم عکس ‘‘نے ایک مباحثے کا انعقاد کیاتقریب کے آغاز میں عکس نے ’’پاکستانی خواتین :کل اورآج‘‘ دستاویز ی فلم پیش کی گئی ۔ تقریب میں سینیٹر شیر ی رحمان، قومی کمیشن برائے حقوق نسواْں کی چیئر پرسن خاور ممتاز ، سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اوردستاویز ی فلم کی پروڈیوسر نبیلہ اسلم نے خطاب کیا۔ دستاویزی فلم کا مقصد ان نڈر اور حوصلہ مند خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو جاگیردارانہ اور آمرانہ نظام کے خلاف لڑیں نہ صرف یہ بلکہ ان تمام نامنصفانہ عوامل کے خلاف شہریوں کی تحریکوں اور ساتھ ساتھ پدر سری نظام اور زن بیزاری کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی رہیں ۔ قومی کمیشن برائے حقوق نسواں کی چیئر پرسن خاور ممتاز صاحبہ نے اس دستاویز ی فلم کو اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پہلا قدم ہے خواتین کی جمہوریت سے متعلق جدوجہد کی باقاعدہ آرکائیو ہونی چاہیئے ۔
شیری رحمان