نئی منظور شدہ تحصیل کے قیام میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائیگا:امتیاز شاہد قریشی
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخو ا کے وزیر قا نو ن و پا رلیما نی امو ر اور انسا نی حقو ق امتیا ز شا ہد قر یشی نے کہا ہے کہ ضلع بنو ں میں PK-72 کے لئے نئی منظو ر شدہ تحصیل کے قیا م میں عوا می مفا د کو مقد م رکھا جا ئیگا اوراختلا ف کی صو رت میں قو م وزیر اور قوم بنو سی کے اہل لرائے مشرا ن کا انتخا ب کر کے دونوں فر یقین کا مد عا سنا جا ئیگا۔ جسکے بعد دونو ں فر یقین کے لئے متفقہ اور قا بل قبو ل حل نکا لا جا ئیگا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے بر وزے جمعہ اپنے دفتر پشا ور سے جا ری کر دہ ایک بیا ن میں کیا۔ وزیر قا نو ن نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک کی طر ف سے نئی تحصیل کے قیا م کو متنا زع بنا نے کی سا زش ختم کر نے کے لئے اُن کے سر بر اہی میں سیکر ٹر ی خزا نہ اور SMBR پر مشتمل ممبران کی کمیٹی بنا ئی گئی ہے جو ائندہ پیر یا منگل کو دونوں فر یقین کی مد عا سننے کے بعد ایک ہفتے میں وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا کو رپو رٹ پیش کر یگی تا کہ مسلے کو افہا م و تفہیم سے حل کیا جا سکے اوروہاں کے عوام مو جو دہ حکو مت کے اُ ٹھا ئے گئے تر قی پسند اقدا ما ت سے مستفید ہو سکیں۔ یا د رہے کہ PK-72 کے لئے نئی تحصیل کے قیا م کا اعلان وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک نے ضلع بنو ں کے دورے کے مو قع پر علا قہ بکا خیل میں ایک بڑے جلسہ عا م سے خطا ب کے دوران کیا تھا۔ جسکی منظو ری کا اعلا میہ بھی جا ری ہوا جسکے بعد نئی تحصیل کے لئے دفتر ی جگہ کے انتخا ب پر وزیر اور بنو سی قوم کے ما بین اختلا فا ت پید ا ہو ئے تھے۔ وزیر قا نو ن نے کہا کہ بنو ں میں نئی تحصیل کے قیا م پر سیا ست کی بجا ئے عو امی مفا د کو تر جیح دی جا ئیگی تا کہ علا قے کو تر قی کے راہ پر ڈال کر وہا کی پسما ندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔