برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مسلم امہ کو متفقہ لائحہ عمل اختیارکرنا چاہئے:مولانا گوہر شاہ
چارسدہ (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر مسلم امہ کو متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے ۔ رکن اسمبلی کی حیثیت سے عوامی مسائل اور مشکلات کا خاتمہ اولین ذمہ داری ہے ۔ جے یوآئی اسمبلی کے اندر اور باہر نفاذ اسلام کیلئے جد و جہد کر رہی ہے ۔ وہ یونین کونسل آگرہ میں کوڈوں کلے کو 50کے وی ٹرانسفارمر ، بجلی پول او رسٹرک کی تعمیر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر کونسلر ثناء اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیااور علاقے کے مسائل حل کرنے پر مولانا سید گوہر شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ بر ما مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے مسلم دنیا کے حکمرانوں کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ برما کے مسلمانوں کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل طے کرکے ان کا مستقبل بچائے ۔ بہ حیثیت رکن اسمبلی عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یوآئی اسمبلی کے اندر اور باہر نفاذ اسلام کیلئے عملی جدو جہد کر رہی ہے ۔