ڈیرہ ،دیرینہ دشمنی میں ایک شخص قتل

ڈیرہ ،دیرینہ دشمنی میں ایک شخص قتل

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گرہ حیات کے قریب قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو مسلح ملزمان نے رشتہ داروں کے گھر جانے والے شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا ،صدر پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گرہ حیات کے قریب واقع ڈرین پر 46سالہ رضا خان وزیر ولد رئیس خان سکنہ شکئی وانا حال نائیویلہ اپنے رشتہ داروں کے گھر جارہا تھا کہ اسکے مخالفین عبد اللہ عرف عبدل ولد حقنواز سکنہ شکئی وانا اور محمد نواز وزیر ولد حقنواز شکئی وانا نے اسکو روک کر عبد اللہ عرف عبد ل وزیر نے اس پر فائرنگ کر کے اسکو زخمی کردیا تاہم محمد نواز وزیر نے کلہاڑی کے وار کر کے اسکو قتل کردیا ارتکاب جرم کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر میں مقتول کے بھائی سید خان نے دونوں ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے اور کہا ہے کہ ملزم پارٹی سے انکی وانا میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -