ضلع ناطمکوہاٹ تاخیر کے ذمہ دار ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
پشاور( سٹاف رپورٹر) ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے ذمہ دارٹھیکیداروں کو فوری طور پر نوٹس جاری کرکے انہیں اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیں اس کے باوجود بھی اگروہ عملدرآمد نہ کریں تو ان کو بلیک لسٹ کردیں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2015-16ء اور 2016-17ء پر پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔تمام محکموں نے باری باری اجلاس کواپنی کارکردگی اور پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ضلع ناظم نے حکام سے کہا کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2015-16ء اور 2016-17ء کے ترقیاتی منصوبوں کو ہر حال میں 30اکتوبر تک مکمل کریں اور ٹھیکیداروں کو ان منصوبوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ منصوبے غیر ضروری تاخیر کے شکارنہ ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات پہنچ جائیں۔