امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہل حدیث موانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم ممالک کے باہمی اختلافات کے باعث عالمی طاقتوں نے فتنہ وفساد اور قتل وغارت گری و دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔برما کے حالیہ خونیں واقعات عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہیں او آئی سی و دیگر اسلامی تنظمیوں کو چاہیے کہ وہ مسلم ممالک میں باہمی رابطے و اتحاد کو مضبوط بنائیں تاکہ ہماری آواز مظلومسلمانوں کے حق میں سنی جائے وہ مرکزی آفس پر علماء و خطباء کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں مولانا محموداحمد حسن ٗ مولانا عبدالوکیل ناصر ٗ علامہ عامر عبداللہ محمدی ٗ حشمت اللہ فیصل سلفی و دیگر موجود تھے ۔مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے خطاب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما علی محمد تراب کی تاحال عدم یازیابی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مولانا علی محمد تراب کو فوری بازیاب کراے اور اہلحدیث حضرات کو مطمن کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ظلم و تشدد ٗ اغواء ٗ غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ طاقتور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤڈ ن کرے اور تشدد ٗ اغواء وقتل کے ملزموں کو فوجی عدالت سے سزا دلائے تاکہ عوام میں پایا جانے والا خوف و ہراس دور ہو اور ان کی جال و مال کی حفاظت اور امن و امان کو ممکن بنایا جائے ۔