سی پی این ای پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان

سی پی این ای پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے مقاصدمیں ممبر مدیران کو پریس قوانین اور اس پر عملدرآمد کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی اپنی تجاویز / سفارشات قائمہ کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ پریس لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی 16؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ تجارت کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)، ضیا شاہد (روزنامہ خبریں)، عارف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، مجیب الرحمان شامی (روزنامہ پاکستان)، اعجازالحق (روزنامہ ایکسپریس)، وامق زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، امتیاز عالم (ماہنامہ ساؤتھ ایشین جرنل)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، سید ممتاز شاہ (روزنامہ مشرق)، رفیق افغان (روزنامہ امت)، عطاء الرحمن (روزنامہ نئی بات)، سلمان غنی (روزنامہ دنیا) اور یحییٰ خان سدوزئی (روزنامہ لیڈ پاکستان) شامل ہیں۔